ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اولمپکس میں کانسہ تمغہ یافتہ پہلوان ساکشی ملک کا دہلی پہنچنے پر شاندار استقبال

اولمپکس میں کانسہ تمغہ یافتہ پہلوان ساکشی ملک کا دہلی پہنچنے پر شاندار استقبال

Thu, 25 Aug 2016 11:43:11    S.O. News Service

نئی دہلی،24؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اولمپک تمغہ یافتہ پہلوان ساکشی ملک کا آج صبح یہاں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اور اس دوران اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کی جھلک پانے کے لئے کافی لوگ موجود تھے۔علی الصبح یہاں پہنچی ساکشی کو لینے ان کے والدین اور رشتہ دار آئے تھے۔ساکشی نے اپنا کانسہ تمغہ دکھاتے ہوئے لوگوں کوجواب دیا۔ساکشی نے یہاں پہنچنے کے بعد کہاکہ اس طرح گرمجوشی سے استقبال کے لئے میں سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں،بہت سے لوگوں کو حوصلہ افزائی کرتے دیکھ کافی خوشی ہوئی، ساتھ ہی میں ان سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے میرے لئے دعا کی جس سے مجھے اپنے ملک کے لئے تمغہ جیتنے میں مدد ملی۔انہوں نے کہا کہ اولمپک تمغہ جیتنا میرا خواب تھا اور میں نے اس کے لئے سخت محنت کی ہے،اب میں نے اس کو جیت لیا ہے اس لئے ایسا لگتا ہے میں خواب میں جی رہی ہوں۔ساکشی طویل وقت کے بعد ہوائی اڈے پر اپنے اہل خانہ سے مل کر بہت خوش نظر آئی۔

ساکشی نے کہا کہ جب میں اپنے والد سے گلے ملی اور انہیں اپنا تمغہ دکھایا تو ان کی آنکھوں سے آنسو آ گئے،میرا خاندان کافی جذباتی ہے اور وہ مجھے دیکھ کر بہت خوش تھے،کچھ لوگ جذباتی تھے اور کچھ خوش ہو رہے تھے،میں بہت خوش تھی۔ساکشی نے حوصلہ افزائی اور ان کا ساتھ دینے کے لئے اپنے خاندان، کوچز اور ساتھی پہلوانوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ میرے کوچز اور خاندان نے میرے خواب کی تعبیر کرنے میں کافی مدد کی۔سشیل کمار اور یوگیشور دت جیسے میرے سینئر کھلاڑیوں نے مجھے کافی متاثر کیا اور میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔ساکشی نے ساتھ ہی کہا کہ ہندوستان کا علمبردار بننا ان کے لئے قابل فخر لمحہ تھا۔انہوں نے ساتھ ہی راجیو گاندھی کھیل رتن کے لئے منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔انہیں یہ ایوارڈ 29اگست کو صدارتی محل میں دیا جائے گا۔


Share: